• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھڑپوں کے بعد یمنی فوج نے عتق پر کنٹرول حاصل کرلیا

صنعا(جنگ نیوز)یمن میں جنوبی عبوری کونسل کے نائب سربراہ ہانی بن بریک نے یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شبوہ صوبے کے شہر عتق میں جنم لینے والی صورتحال کے ذمے دار فریق کا پتہ چلانے کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھیجے۔ جمعرات کی شام عتق میں یمنی حکومتی فوج اور عبوری کونسل کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔شبوہ صوبے کے سیکورٹی ڈائریکٹر بریگیڈیر جنرل عوض الدحبول کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور سیکورٹی فورسز نے عتق شہر کی صورت حال پر قابو پا لیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں فریقین کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ متعدد عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
تازہ ترین