• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کا پاکستان ،ایکواڈور سے اسمگل منشیات کی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ

کوالالمپور (جنگ نیوز )ملائیشیا میں سکیورٹی اہلکاروں نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ اپنے قبضے میں لیتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بھاری مقدار میں منشیات مبینہ طور پر پاکستان اور جنوبی امریکہ کے ایک ملک ایکواڈور سے ملائیشیا پہنچائی گئی تھیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں پولیس اور کسٹم حکام نے رواں ہفتے تین ہزار 700 کلو کیٹامائن اور کوکین اپنے قبضے میں لی ہیں جسے ملائیشیا کی تاریخ میں پکڑی گئی اب تک کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت ایک کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے زائد ہے جب کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملائیشیا کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل پیڈی عبد الحلیم نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور کسٹم حکام نے 18 اگست کو دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں ایک مشترکہ کارروائی کی۔عبد الحلیم کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائی کے لیے ایک دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے 467 کلو گرام کیٹامائن نامی منشیات برآمد کی گئی جو بوریوں میں بھر کر رکھی گئی تھی۔
تازہ ترین