• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیواسیکنڈل، سپریم کورٹ نےعدالتی تاریخ کا منفرد فیصلہ دیا ،سینئر وکلاء

لاہور (نمائندہ جنگ) سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے معطل جج ارشد ملک کے ویڈیوسیکنڈل کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی تاریخ کا منفرد فیصلہ ہے۔ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبد الرحمن، لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر مسعود چشتی ،ہائی کورٹ بار کے سینئر رکن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کے متعلق مقدمہ میں سات نقاط کا جائزہ ایک انتہائی محتاط آئینی اور قانونی نقطہ سے کیا ہے جس سے ایک طرف نواز شریف کی سزا سے متعلق مقدمہ کے میرٹ پر رائے زنی نہ کی گئی ہے تو دوسری طرف اس بات کا بھی فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ آڈیو ویڈیو کی بابت کیا طریقہ کار اختیار کیا جا سکتا ہے اس کی قانونی حیثیت کیا ہو گی اور اس بابت فیصلہ کون کرے گا۔ یہ فیصلہ عدالتی تاریخ کا ایک منفرد فیصلہ ہے جس میں ایک ماتحت عدالت کے جج کی آڈیو ویڈیو ، اس کی تردید اور بیان حلفی پر غور کیا گیا ہے عدالت عظمیٰ نے اپنی قانونی رائے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں کرتے ہوئے تمام درخواستوں کو نبٹایا ہے۔

تازہ ترین