• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیوفلمز”ہیر مان جا“امریکا اور کینیڈا میں بھی ریلیز، اگلے ہفتے برطانیہ کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہیر مان جا برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی 


کراچی (محمد ناصر) نمکین عید پر سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ”ہیر مان جا“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ جاندار کہانی، خوبصورت مناظر ، شاندار میوزک، اداکاروں کی بہترین پرفارمنس اور کامیڈی سے بھر پور فلم کی ملک بھر میں کامیاب نمائش جاری ہے۔ موج مستیوں سے بھر پور فلم امریکا اور کینیڈا میں بھی ریلیز کردی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں یہ فلم اگلے ہفتے ریلیز کی جائے گی۔ محبت، جذبات، رومانس اور مستی اور کامیڈی سے بھر پورفلم کے مرکزی کردارعلی رحمان خان اور حریم فاروق ہیں جنہوں نے امریکا اور کینیڈا میں مقیم اپنے پرستاروں کو پریشانی سے بچنے کیلئے جلد از جلد اس فلم کے ٹکٹس بُک کرانے کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔۔ یاد رہے یہ فلم ”جیوفلمز“ اور ”آئی آر کے فلمز “ کے اشتراک سے پیش کی گئی ہے۔

تازہ ترین