• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹائٹینک کی تازہ ترین اور مفصل تصاویر جاری، سمندری بیکٹیریا آہستہ آہستہ جہاز کو کھا رہے ہیں

ٹائٹینک کی نئی تصاویر جاری


کراچی (نیوز ڈیسک) ایک سو سال سے زائد عرصہ قبل بحر اوقیانوس میں غرق آب ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ٹائٹینک کی نئی اور بہترین تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 13؍ ہزار فٹ نیچے سمندر کی تہہ میں موجود ٹائٹینک کو سمندری بیکٹیریا کھا کر ختم کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھارے پانی اور لوہا کھانے والے بیکٹیریا (مائیکروبز) کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کے کئی حصے ختم ہو چکے ہیں۔ غوطہ خوروں نے جہاز کے ڈھانچے میں اُس حصے کا معائنہ کیا جو کسی دور میں افسران کے کوارٹرز تھے۔ ایکسپلوریشن کمپنی کیلیڈن اوشینک کے ماہرین نے 15؍ سال میں پہلی مرتبہ اس جہاز کے ملبے کی انتہائی مفصل تصاویر جاری کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قدرت کس انداز میں جہاز کو ذرہ ذرہ کرکے ختم کر رہی ہے۔

تازہ ترین