• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) کنگز کپ سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد کی سربراہی میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک پہنچ گیا۔ چیمپئن شپ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے چار جبکہ خواتین کے تین ایونٹس ہورہے ہیں۔ پاکستان کی مردوں کی ٹیمیں ہوپ، ریگو اور ٹیم ایونٹ میں جبکہ خواتین کی ٹیمیں ڈبل ریگو اور ٹیم ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔

تازہ ترین