• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاداب خان ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم

شاداب خان کی میڈیا سے گفتگو


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کا مزہ کچھ اور ہی ہے۔ وہ جمعے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہرکھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے۔ فٹنس کيمپ کھلاڑيوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے، پہلے بھی فٹنس کيمپ سے بہت زيادہ مدد ملی تھی، ایسے کيمپ سے کھلاڑ يوں کو بہت کچھ سيکھنے کو ملتا ہے۔ 3 ہفتے پہلے فٹنس ٹيسٹ ہوا تھا اور وہ کليئر تھا، کوشش ہوتی ہے کہ ٹيم کو ضرورت کے وقت کام آؤں۔ شاداب خان نے کہا کہ میں نے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے تو سب لڑکے بہت کچھ سیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وائٹ بال کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اب ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، البتہ نتائج میرے ہاتھ میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑی امید تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں ہو گی اور ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بڑے اسپیل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔ عماد وسیم اور حسن علی کی شادی کے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لیے جو ہوگا دیکھیں گے۔ حسن علی کی شادی میں شرکت کے لیے چھٹیاں لی تھیں جو اچھی گزری ہیں۔ اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شادی والدین کی مرضی سے کروں گا۔

تازہ ترین