• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واڈا نے بھارتی ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو چھ ماہ کیلئے معطل کردیا

ممبئی (جنگ نیوز) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( واڈا) نے بھارتی ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ایکریڈیٹیشن چھ ماہ کیلئےمعطل کردی۔ فیصلے کا اطلاق 20 اگست سے ہوگا۔ واڈا نے بھارت لیب کو 2008 میں الحاق دیا تھا۔ اب وہ سیمپلز کی جانچ نہیں کرپائے گی۔ اس اقدام کو ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ واڈا کے مطابق بھارتی لیب کی جانب سے عالمی معیار نہ اپنانے کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ ماضی میں کچھ مسائل تھے لیکن اب انہیں حل کرلیا گیا ہے، ہم واڈا کے اقدام کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کریں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے تازہ صورتحال کے پیش نظر کہا ہے کہ لیبارٹری نے ٹیسٹ کیلئے کرکٹرز کے سیمپلز حاصل کیے ہیں لگتا ہے اب انہیں کسی اور ملک بھیجا جائے گا، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں ہونے والے اضافی اخراجات کرکٹ بورڈ برداشت نہیں کرے گا۔

تازہ ترین