• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف یو جے کی پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ( پی ایف یو جے )کے سیکرٹری جنرل رانا اعظم کی قیادت میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں صحافیوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے شاہراہ دستور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی جس میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، امو کشمیر کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ، مشعال ملک اور پی ایف یو جے کے مقصود اشرف سبحانی ، کلیم الحسن بابر ،عثمان ، آر ائی یو جے کے شکیل احمد ، صدیق انظر ، میڈیا ورکر کے صدر کلیم شمیم ، راجہ جاوید اور قدیر تنولی نے خطاب کیا پی ایف یو جے کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں یرغمال ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کو کنڑول لائن کراس کر کے کشمیریوں سے عملی یکجہتی کامظاہرہ کریں گے ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ، پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہےپاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ،جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جینو سائیڈالرٹ جاری کیا ہے ،عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا نوٹس لےمتعصب بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پر تلی ہوئی ہے ،وفاقی وزیر امور علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان ترجیحی بنیادوں پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، ہمارا فوکس مسئلے کے سیاسی حل پر ہے، اگر بھارت نے چھیڑ خانی جاری رکھی تو اس کو منہ توڑ جواب دینے بھی گریز نہیں کریں گے کشمیری ہمارے ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ، مشعال ملک نے کہا کہ اقوام عالم نے 20 روز سے 9 لاکھ بھارتی فوج کے محاصرے میں موجود کشمیریوں پر توجہ نہ دی تو بھارت کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر دے گا جس کا نتیجہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کی شکل میں بھی سامنے آسکتا ہے۔
تازہ ترین