• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی بلتستان یونیورسٹی کیلئے دو بسیں فراہم کرنے کی ہدایت، وائس چانسلر سے ملاقات میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور بلتستان یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔سکردو میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر محمد نعیم خان نے انہیں یونیورسٹی کے مستقبل میں شروع ہونے والے پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بلتستان یونیورسٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بلاول بھٹو نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی طرف سے دو بسیں بھی فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلی سندھ کو ہدایات جاری کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین