• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورتھ شیڈول افراد کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دینگے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد حمزہ شفقا ت نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل کسی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔تمام مکاتب فکر سے محرم الحرام کے دوران مکمل بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی توقع ہے۔ شر انگیزی کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔ جمعہ کو ڈی سی آفس میں وفاقی دارالحکومت کی مساجد کے خطیبوں اور مختلف مکاتب فکر پر مشتمل تنظیموں کے رہنمائوں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ محرم الحرام کی دوسری میٹنگ وزارت داخلہ میں ہوگی، جس میں وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ اور سیکرٹری داخلہ بھی موجود ہوں گے ۔پولیس اور سپیشل برانچ کو بھی تفرقہ بازی کرنے والوں سے نمٹنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین