• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلریز روڈ پر باڑوں اور کھوکھوں کیخلاف آپریشن، متعدد مسمار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے ہائیکورٹ روڈ سے ملحقہ گلریز روڈ پر بکروں کے غیرقانونی باڑوں اور سبزی کی کھلی دکانوں کیخلاف آپریشن کیا اور بڑی تعداد میں کھوکھے اور بکروں وغیرہ کے بنائے گئے باڑے مسمار کر دیئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ بلڈنگ کنٹرول چوہدری عاطف کی زیر نگرانی آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آرڈی اے اپنی رٹ قائم رکھتے ہوئے دوبارہ یہاں پر تجاوزات نہیں ہونے دیگی اوریہاں پر معمول کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔
تازہ ترین