• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن کشمیر کاز کاسہارا نہ لے،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک، اعجاز عالم اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ شبیر علی سمیت15سے زائدا راکین اسمبلی اور23عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں ،جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن بچانے اور سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے اپوزیشن کشمیر کاز کا سہارا لینے سے باز رہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک،صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا زعالم،وزیر ہاؤسنگ شبیر علی،وزیر اعلی کے مشیر عون چوہدری سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے ایم پی ایز اور عوامی وفود نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقاتیں کیں جن میں عوامی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں آج اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے مگر بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں آج بھی اپنی سیاست کو بچانے کے چکروں میں ہیں جو کسی بھی صورت ملک وقوم کی خدمت نہیں ۔
تازہ ترین