• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میں 981 اسسٹنٹ لائن مینوں کی قرعہ اندازی سے بھرتی کی پالیسی تیار

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو میں پانچویں سکیل میں 981اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی بذریعہ قرعہ اندازی کرنے کی پالیسی تیار ہو گئی ، پالیسی کے مطابق اے ایل ایم کی آسامی کے لئے امیدواروں کو تحریری ،مہارت اور فزیکل فٹنس کے امتحانات پاس کرنا ہو گے ، شارٹ لسٹنگ کے بعد تمام امیدواروں کے ناموں کی پرچیاں قرعہ اندازی کی صندوقچی میں ڈالی جائیں گی اور جن امیدواروں کے قرعہ اندازی میں نام نکلیں گے وہ کامیاب قرار دئیے جائیں گے ، ایک آسامی کے لئے تین ناموں کی قرعہ اندزی ہو گی ، اگر پہلے امیدوار نے جوائننگ نہ دی تو دوسرے اور تیسر ے نمبر والے امیدواروں کو ملازمت کا موقع دیا جائے گا۔
تازہ ترین