• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ لائن کی حدود میں آنیوالی تمام عمارتوں کو گرادیا جائیگا:ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ہے کہ نا جائز قابضین اور سڑکوں کی حدود میں تجاوزات کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایم ڈی اے کے تمام کنٹرولڈ روڈز اور چوراہوں پر بلڈنگ لائن کلیئر کرائی جائے گی،بلڈنگ لائن کی حدود میں آنے والی تمام عمارتوں کو گرایا جائے گا،قابضین مافیا نے سرکاری حدود میں قبضہ کر کے سڑکوں کی چوڑائی کم کر دی ہے جو ٹریفک مسائل اور حادثات کا سبب ہے، بلڈنگ لائن کلیئر کرنے سے روڈ اور چوک کشادہ اور ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے گی،اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے چوک کے ارد گرد سڑک کی حدود میں بنائی گئی دکانوں کے مالکان اور کرایہ داروں کو آئندہ 24 گھنٹے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ وہ بلڈنگ لائن از خود کلیئر کر دیں اور اپنی نا جائز عمارتیں از خود گرا دیں، 24 گھنٹے کے بعد ایم ڈی اے انتظامیہ سرکاری مشینری کے ساتھ بلڈنگ لائن کلیئر کرا دے گی،آرٹس کونسل کے سامنے روڈ کی توسیع میں رکاوٹ بننے والی تعمیرات کے خلاف ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین