• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے بیوی کو طلاق دیکر بچے چھین کر رشتہ داروں کے گھر بھجوا دیئے،متاثرہ خاتون اسلام آبادسےملتان پہنچ گئی،انصاف فراہم کیا جائے: شمع بی بی

ملتان (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں شوہر کی جانب سے بیوی کو طلاق دے کر بچے چھین کر ملتان میں اپنےرشتہ داروں کے گھر بھجوا دیاجس پرمتاثرہ خاتون شمع بی بی بچوں کو لینے ملتان پہنچ گئی جسے تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں شوہر کے رشتہ داروں نے تشدد کا نشانہ بنا یا، متاثرہ خاتون نے کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں مقیم شوہر ایڈووکیٹ یعقوب نے طلاق دے کر بچے چھین کر فاروق اور اسلم کے گھر بھیج د یئے، تھانہ قطب پور پولیس بھی بچے بازیاب نہیں کروا رہی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ دو روز قبل ملتان کی عدالت میں بچوں کی بازیابی کے لئے رجوع کیا جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو بچوں کو بازیاب کرانے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن بچوں کو بازیاب کرانے کے بجائے ہراساں کیا جا رہا تھااور عدالت کو بھی گمراہ کیا،خاتون نےچیف جسٹس ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی ٰسے بچوں کی بازیابی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین