• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل اور پتی مہنگی ہوگئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، کوکنگ آئل اور چائے کی پتی مہنگی ہوگئی۔

گھی کی قیمت میں 15 روپے، کوکنگ آئل فی لیٹر 10 روپے اور چائے کی پتی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عید پر دیا جانے والا خصوصی پیکیج ختم ہونے کے باعث ہوا۔

‎ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 15روپے مہنگا کردیا گیا،کوکنگ آئل پر فی لیٹر 10روپے اضافہ جبکہ چائے کی پتی950گرام 18روپے مہنگی کردی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں اطلاق فوری ہوگا۔

تازہ ترین