• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی آئین، کراچی میں سابق زونل صدر کی آرگنائزرز سے مشاورت

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے بارے میں ملک بھر کے سابق زونل عہدیداران کی جانب سے تحفظات ظاہر کئے جارہے ہیں اور معاملات عدالت میں چلے گئے ہیں ۔منگل کو لاہورہائی کورٹ میں اہم سماعت ہوگی۔ ایسے میں کے سی سی اے کے ایک سابق زونل صدر اور امریکی نژاد نے کراچی میں ایک نشست کا اہتما م کیا جس میں انہوں نے نئے آئین کے بارے میں کراچی کےہم خیال آرگنائزرز میں رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔حکمراں جماعت کے سپورٹر ماضی میں دوہری شہریت کے کیس میں اپنے عہدے کو بچانے کے لئے تگ و دو کررہے تھے۔ہفتے کی شب کراچی میں امریکا سے پاکستان آنے والے شخص نے پی سی بی کے آئین پر کراچی کے آرگنائزرز کو بریف کیا اور بتایا کہ یہ آئین پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر لے جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق عہدیدار ذاتی حیثیت میں وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر نئے سسٹم کو نجات دھندہ قرار دے رہے ہیں۔رات کے کھانے پر ہونے والی نشست میں سابق عہدیدار نے بتایا کہ اس نظام سے پاکستان کرکٹ بہت آگے جائے گی حالانکہ کراچی میں وہ جس زون کے صدر تھے وہاں آج بھی حالات پرانی ڈگر پر چل رہے ہیں۔جنگ کی تحقیق کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ ختم کرکے اسے چیف ایگزیکٹیو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔نئے آئین میں کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کی جانب سے دو اراکین شامل ہوں گے، ۔چار آزاد ڈائریکٹرز کو شامل کیا جائے گا جن میں ایک خاتون کا ہونا لازمی ہوگا۔ بورڈ آف گورنرز میں تین کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور بھی شامل ہوں گے۔نئے آئین میں گیارہ رکنی جنرل باڈی کی جگہ بھی رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین