• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے چار وکٹ پر 196رنز، ٹام لیتھم کی سنچری

کولمبو(اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ نے ہفتے کو تیسرے دن کھیل کے اختتام پرچار وکٹ پر196رنز بنائے، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں244رنز بناکر آ وٹ ہوئی تھی، دھنن جایا ڈی سلوا نے سنچری109رنز اسکور کی، کرونا رتنے65اور مینڈس نے32 رنز اسکور کئے،ٹم سائوتھی اور بولٹ نے چار اور تین وکٹ لئے،کولن ڈی گرینڈ ہوم، سومر ویلی اور اعجاز پٹیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔سری لنکا نے چھ وکٹ144رنز پر نامکمل اننگز شروع کی تھی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 196 رنز بنا لئے اسے میزبان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، ٹام لیتھم 111 اور واٹلنگ 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ جیت راول صفر، کپتان کین ولیمسن 20، روز ٹیلر 23، ہنری نیکولز 15رنز بناسکے، پریرا نے دو وکٹ لئے۔

تازہ ترین