• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جونیئر کر کٹ ٹیم کا انتخاب، پینل جائزہ لے، اعجاز فاروقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے سابق صدر اور کے سی سی اے کے سابق صدر پر وفیسر اعجاز احمد فاروقی نے پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم میں کراچی کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر سلیکٹرز کی اہلیت پر سوال اٹھایا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ فرسٹ کلاس ٹیموں کی طرح پاکستان جونیئر ٹیم کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کا ایک پینل تشکیل دیا جائے۔پی سی بی نے صوبائی فرسٹ کلاس ٹیموں کی تشکیل کے لئے مصباح الحق،راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل غیر جانب دار پینل تشکیل دیا ہےکرچی میں سب سے مضبوط انفرا اسٹرکچر ہے اس شہر کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے دس دیگر شہروں کے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔اعجاز فاروقی نے کہا کہ غیر جانب دار لوگوں سے رائے لی جائے کہ واقعی پاکستان ٹیم منتخب کرتے وقت جانب داری نہیں برتی گئی ہے۔ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں جونیئر کرکٹ آرگنائز انداز میں کھیلی جاتی ہے۔کراچی کے کھلاڑی ماضی میں دنیا بھر میں نام کما چکے ہیں۔ایشیا کپ کے لئے انڈر19ٹیم میں کراچی کے ایک بھی کھلاڑی کا نام نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔واضع رہے کہ ٹیم منتخب کرنے والے چیف سلیکٹر سلیم جعفر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ اعظم خان کا تعلق کراچی سے ہے۔اعجاز فاروقی نے کہا کہ کراچی میںانڈر13انڈر15اور انڈر19کے کئی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں۔آرگنائز انداز میں جونیئر کرکٹ ہوتی ہے اس کے بعد سلیکٹرز کا جوا ز سمجھ سے بالا تر ہے۔اعجاز فاروقی نے کہا کہ کے سی سی اے کے صدر ندیم عمر کی خاموشی پر بات نہیں کروں گا ہوسکتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔ہوسکتا ہے کہ وہ ان کے پاس وقت کا مسلہ ہےانہیں اس معاملے کو دیکھنا ہوگا؟اس مسلے پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔پی سی بی نے کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ نا انصافی کو دیکھنا ہوگا۔

تازہ ترین