• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل کے میدانوں میں شادی نہیں ہوگی، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں46 گراونڈزقبضہ مافیا سے واگزار کرائے گئے ہیں جبکہ کھیل کے میدانوں میں شادی بیاہ کی تقریبات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، وہ کے ایچ اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کشمیر یک جہتی نمائشی ہاکی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل لیکن کچھ عرصے سے زوالکا شکار ہے،اب ہاکی ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہورہا ہے، انہوں نے کے ایچ اے کے حکام کی کار کردگی کو سراہا، اس موقع پر کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، سیکریٹری حیدرحسین، پیٹرن ان چیف کے ایچ اے وائس ایڈمرل(ر) سید عارف اللہ حسینی اور محمد سمیع صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے، بعد میں ناصر حسین شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین