• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈ کپ، اسلام آباد، لاہور ٹرائلز مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے برطانوی کوچ کیون ریویز کی کوچنگ میں اسلام آباد اور لاہور میں جاری کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ لیژر لیگز ٹرنگ والا گروپ نے سوکا ورلڈ کپ کی حتمی ٹیم کی تشکیل کیلئے لیژر لیگز نے برطانوی کوچ کیون ریویز کی خدمات حاصل کی ہیں جو اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کررہے ہیں۔ برطانوی کوچ کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اسکولز اور کلبوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ کیون ریویز نے ٹریننگ سیشن کیا ۔

تازہ ترین