• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک نیا موبائل فون سکینڈل مسئلہ پیدا کرنے کا سبب بن گیا

لندن ( پی اے ) ایک نیا موبائل فون سکینڈل مسئلہ پیدا کرنے کا سبب بن گیا۔ سکینڈل کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب ایک اعلیٰ رینج کا فون آپ کے دروازے پر ڈیلیور کیا جاتا ہے۔ پیکیج پر آپ کا نام تحریر ہوتا ہے جبکہ آپ کو یاد ہی نہیں آتا کہ آپ نے اس کا آرڈر کب دیا تھا۔ کچھ دیر بعد دروازے پر دوبارہ دستک ہوتی ہے اور کورئیر آپ سے کہتا ہے کہ فون واپس کر دیں کیونکہ یہ غلطی سے آپ کو دے دیا گیا تھا۔اگر آپ یہ فون واپس کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپکو اس غلطی پر بھاری اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ یہ فراڈ کا ایک سکینڈل ہے اور اب ایک جدید طریقہ ہے کہ چور آپ کو کس طرح لوٹتے ہیں۔کنزیومر حقوق کی ماہر تنظیم ’’ وچ ؟‘‘ کے ایڈم فرنچ نے متنبہ کیا ہے کہ فراڈ میں ملوث جرائم پیشہ افراد پہلے آپ کے نام پر آرڈر دے دیتے ہیں اور پھر مداخلت کی کوشش کرتے یا پھر آپ کو مجبور کر دیتے ہیں کہ آپ بھاری مالیت کے پیکیج لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی ذاتی معلومات کی تفصیلات جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ لگ جا تی ہیں۔
تازہ ترین