• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میئر کراچی نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دیدی

وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو کنٹول کریں، میئر وسیم اختر 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے فیصل واوڈا کو ان گائیڈڈ میزائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے، واوڈا کو قابو کریں ،اگر وفاقی وزرا ءکو لگام نہ دی گئی تو ہمیں بھی ساتھ رہنے یا ساتھ چھوڑنے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔کراچی میں شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ مزار کے انتظامات اچھے ہیں، آئندہ سال انتظامات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

میئر کراچی کی پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی


فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ان گائیڈیڈ میزائل ہے، میرے پاس ان کی بیوقوفی کا جواب نہیں ہے، وزیراعظم انہیں کنٹرول کریں، عمران خان ایم کیو ایم کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں، اگر وفاقی وزرا کو لگام نہیں دی تو ہمیں بھی ساتھ رہنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کے خاتمے کے لیے فیومیگیشن کا سلسلہ شروع کریں گے، میرے پاس تودوائی بھی موجود نہیں، وہ بھی کسی نے دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں۔

تازہ ترین