• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائیگا، وزیراعظم قوم سے خطاب کرینگے،فردوس عاشق

وزیراعظم اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے اور اسی ہفتے  کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا،  فردوس عاشق اعوان 


لاہور (خبرایجنسی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے ، پوری پاکستانی قوم ایک دن کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منائے گی جس میں سارے مل کر ایک پیغام دیں گے، مقبوضہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کےلئے ملک کے ہر کونے میں ہر فرد ریلیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

عمران خان کشمیر کاز کو سپورٹ کرنے کےلءفوکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی ہر ہفتے میٹنگ ہو رہی ہے،ترجیحات پر عملدرآمد کر رہے ہیں،کرتار پور راہداری شیڈول کے مطابق افتتاح کریں گے۔ ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترجیحات پر عملدرآمد کر رہے ہیں، وزیراعظم اس ہفتے قوم سے خطاب بھی کریں گے اور اسی ہفتے قومی یکجہتی کا دن منایا جائے گا، قومی یکجہتی کا دن کشمیریوں کے نام ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں 20 دن سے کرفیو ہے، پوری دنیا سے لینڈ لاک اور مواصلات نظام بند ہونے سے عام عوام معلومات سے محروم ہیں، سوشل میڈیا تک بھی رسائی نہیں اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی میڈیا وہاں جا کر حقائق سے آگاہی کر پارہا ہے، ہمیں ہمارے پرچم کا سفید رنگ بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا ہمیں اپنے پرچم کا سبز رنگ عزیز ہے، پاکستان میں موجود عیسائی، ہندوؤں، سکھ اور تمام دیگر غیر مسلم کمیونٹی نے مل کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پسے ہوئے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا ، کشمیر اپنا جمہوری حق خود ارادیت دنیا سے مانگ رہا ہے۔

تازہ ترین