• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی کابینہ، ٹیچنگ ہاسپیٹلز مینجمنٹ بورڈ اور سندھ سیف سٹیز بل کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے ٹیچنگ ہاسپیٹلز مینجمنٹ بورڈ بل۔2019اورسندھ سیف سٹیز بل 2019کی منظوری دے دی ہے۔اتھارٹی کا ڈی جی محکمہ پولیس سے ہوگا، کابینہ نے صوبے کے تمام اسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کما ر چاولہ ، وزیر زراعت اسماعیل راہو، مشیرقانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔جبکہ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کو ختم کرنے کے لئے محکمہ صحت کے پاس پہلے سے موجود ادویات کو فوری طور پر اسپتالوں کو مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کابینہ نے ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا چارج کسی گریڈ 20 کے میڈیکل افسر کو دینے کی منظو ری دے دی اور فیصلہ کیا ہے کہ وزیر صحت سندھ کی منظوری سے یہ چارج دے دی جائے گی۔سندھ کابینہ نے ٹیچنگ ہاسپیٹلز مینجمنٹ بورڈ بل۔2019 کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین