• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری کی ویڈیو رانا ثناء کے حوالے، اثاثے منجمدکرنے اور درخواست ضمانت پر نوٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر جج مسعود ارشد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔رانا ثناء اللہ و دیگرملزمان کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو 28 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیا، اور رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کردی، جبکہ اے این ایف نے رانا ثناء اور انکے فیملی ممبرز کے اثاثوں کی تفصیلات کا سراغ لگالیا اور عدالت میں انکے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کر دی ہے۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کو روسٹرم پر بلوایا اور ان کے دستخط کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج سیل کر دی۔ عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی سی ڈیز رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان کو بھی فراہم کر دیں۔عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا پر ابتدائی کارروائی کے بعد رانا ثناء اللہ کو 7 ستمبرکیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

تازہ ترین