• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی لگائی آگ اسکے سیکولرازم کو جلا کر راکھ کردیگی، صدر علوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت آگ سے کھیل رہا ہے جو اس کے سیکولرزم کو جلا کر راکھ کردے گی،سرینگر میں کرفیو اور فائرنگ کے باوجود ہزاروں کشمیری بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکلے۔غیر ملکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائے گی تو وہ ’احمقوں کی جنت میں رہتی ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری نہ ہونا مایوس کن تھا جس پر صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بہت زیادہ بیک ڈور بات چیت ہوئی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کافی عرصے بعد ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا۔

تازہ ترین