• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا طالبان مذاکرات، افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا

دوحہ (اے ایف پی) امریکا اور طالبان کے درمیان ہفتے کے دن مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے، یہ بات غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے نمائندے نے بتائی، طالبان اور امریکا دونوں نے ہفتے کے روز میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے فریقین میں کوئی بات چیت ہوئی ہے جس میں طالبان کو بھی شامل کیا جائے۔ طالبان ترجمان کے بعد افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عبوری حکومت کے قیام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ مذاکرات کے نویں دور کا دوسرا روز جمعے کو شروع ہونا تھا تاہم فریقین نے اسے ہفتے تک ملتوی کردیا تھا جس کی وجوہات دیگر مصروفیات تھیں۔

تازہ ترین