• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نو اور دس محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2دن اور اسلحہ کی نمائش پر10دن تک پابندی رہے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 144کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی ۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری نو اور دس محرم بند رہے گی۔ خواتین، 12سال سے کم عمر بچے، بزرگ،معذور افراد، صحافی اور وردی میں موجود سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔محرم تقریبات کے علاوہ 5افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔شہر میں ہوائی فائرنگ، وال چاکنگ اور بینرز لگانے ممانیت ہوگی۔شرانگز بیانات پر مبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فورخت پر پابندی ہوگی۔اجازت کے بغیر کوئی نیا جلوس، مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین