• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کی جمع کرائی گئی رقم ہمیں ملنی چاہئے، سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بحریہ ٹاؤ ن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رقم صوبے کی ہے وہ ہمیں ملنی ہے ، وفاق بیچ میں کہاں آگیا۔ سعیدغنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کیلئے 1200؍ کیوسک پانی فوری طور پر فراہم کرے جبکہ ایس تھری اور کے فور منصوبوں کے 50 ؍ فیصد اخراجات کا وعدہ جو وفاقی حکومت نے کیا تھا وہ پورا کرے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی ہے تو سازشیں شروع ہوجائی ہیں ، کٹ پتلیاں ہر جگہ ہیں سندھ میں بھی ہیں ان کو آسرے میں رکھنے کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں ہر ماہ کے بعد ان کو خواب دکھائے جاتے رہے ہیں اس دفعہ بھی لوگوں نے شیروانیاں بنائی ہیں۔
تازہ ترین