• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیار پر پورا نہ اترنے والے میڈیکل کالجوں کو بند کردینگے،صدر پی ایم ڈی سی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل طارق بھٹہ نے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے ہمارے ایم بی بی ایس کو مسترد کر دیا ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے ڈاکٹرز باہر کام ہی نہ کر سکیں، ہم آن لائن سسٹم لا رہے ہیں تاکہ والدین کو دفاتر کے دھکے نہ کھانے پڑیں،معیار پر پورا نہ اترنے والے میڈیکل کالجوں کو بند کردینگے پنجاب سے ڈاکٹروں کے خلاف 104 درخواستیں ملی تھیں جس کے بعد مجرمانہ غفلت کی بنا پر کئی ڈاکٹروں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس میں طارق بھٹہ نے کہا کہ وہ ادارے جو معیار پرپورا نہیں اترتے وہ بند کر دیئے جائیں گے بصورت دیگرایم بی بی ایس بی ڈی ایس تعلیم میں اپنی بین الاقوامی شناخت کھو دیں گی۔ اس وقت ملک بھر میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے 168 تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں جن میں109 کالج نجی شعبے کے بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین