• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فائرنگ، دو بھائیوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کے نواحی علاقے ریگی ملازئی میں خواتین کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائیوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ شاکر کا اشرف گل کیساتھ خواتین کا تنازع تھا اورنگزیب نے بھائی شاکر اور بیٹے سمیع اللہ کی مدد سے اشرف گل کے گھر پر حملہ کردیا واقعہ سے متعلق پشاور پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فریق اول شاکر ولد شیر عالم کا اشرف گل کے ساتھ خواتین کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز اورنگزیب نے اپنے بھائی شاکر اور بیٹے سمیع اللہ کی مدد سے اشرف گل کے گھر پر حملہ کردیا جسکے جواب میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فریق اول سے اورنگزیب اس کا بھائی شاکر اور اس کا بیٹا سمیع اللہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
تازہ ترین