• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، امامت سے منع کرنے پر جھگڑا، پیش امام سمیت 7افراد زخمی

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں مسجد کی امامت سے منع کرنے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم سے پیش امام مفتی وزیرذادہ سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے،جن میں 2 پی ٹی آئی کارکن بھی شامل ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے جے یو آئی کے امام کو امامت سے روکا ،لڑائی میں دو پی ٹی آئی 5 جے یو آئی کے کارکن زخمی ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں پی ٹی آئی کارکنو‌ں کے پیش امام مفتی وزیرذادہ کو مسجد میں آنے سے منع کرنے پر لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں پیش امام مفتی وزیرذادہ، حیدرعلی، شہزادہ، ظاہر شاہ اور برہان زخمی ہوگئے ۔
تازہ ترین