• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے بڑے شہروں میں نئے ٹیکس کمشنر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین سید شبر حسین زیدی نے ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 19اور 20کے کمشنر ان لینڈ ریونیو کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرایا ہے۔ ملتان‘ لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ فیصل آباد میں نئے آئی آر کمشنر تعینات کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 2173آئی آر ون 2019ء کے تحت مذکورہ شہروں میں 8ایڈیشنل کمشنروں کو ترقی دیکر آئی آر کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ سید بہادر علی ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ملتان کو کمشنر آئی آر ملتان مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر رضی الرحمان خان ایڈیشنل کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی کو کمشنر زون فور ایل ٹی یو کراچی بنایا گیا ہے۔ عبدالوحید خان ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اسلام آباد کو کمشنر آئی آر ایسٹ زون ٹو آرٹی او اسلام آباد لگایا گیا ہے۔ ان کو کمشنر آئی آر ویسٹ زون ون آرٹی او اسلام آباد کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ریحان صفدر ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو لاہور کو کمشنر آئی آر ودہولڈنگ ٹیکس آر ٹی او فیصل آباد‘ نعیم بابر ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ٹو لاہور اور کمشنر آئی آر لائل پور زون آر ٹی او فیصل آباد‘ ساجد اللہ صدیقی کو کمشنر آئی آر اپیلز ٹو کراچی اور امتیاز احمد چیف کوآرڈنیٹر کمپیوٹر ونگ اسلام آباد کو چیف ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ ان تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ پیر کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تازہ ترین