• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایم کیو ایم پاکستان نے خاتون کونسلر کی بنیادی رکنیت خارج کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق تنظیم کی سنگین خلاف ورزی اور ڈسپلن کے خلاف عوام کی شکایت پر روبینہ انجم جمالی وارڈ 4 جنرل کونسلر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کو انکی تنظیمی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے انہیں مؤقف پیش کرنے کے لئے دو بار نوٹس دیا گیا مگر نہ آنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران و کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارڈ 4کنٹونمنٹ بورڈ کی کونسلر روبینہ انجم سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔ دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی تو ثیق کردی ہے۔
تازہ ترین