• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک نے امریکی صدر کی حمایت میں اشتہارات چلانے والے امریکی اخبار پر پابندی لگادی

کراچی (نیوزڈیسک )فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ان کے سیاسی حریفوں کے خلاف فیس بک اشتہارات کے ذریعے منفی پروپیگنڈا کرنے کے انکشاف پر امریکی اخبار ’دی ایپوک ٹائمز‘ پر پابندی عائد کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق دی ایپوک ٹائمز نے ٹرمپ کی حمایت اور ان کے سیاسی حریفوں کے خلاف سازشی تھیوری کیلئے فیس بک اشتہارات کی مد میں 20 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔فیس بک نے اشتہارات سے متعلق اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر دی ایپوک ٹائمز پر پابندی لگائی۔
تازہ ترین