• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کو کنٹرول لائن جانے سے روک دیا گیا، چناری میں دھرنا

چناری(نامہ نگار) پاکستان اور آزاد کشمیر کے سینکڑوں صحافیوں کا دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ پولیس کی بھاری نفری اور انتظامیہ نے صحافیوں کو چناری کے مقام پر لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے سے تقریبا دس کلو میٹر پھیچے رکاوٹیں کھڑی کر کے روک دیاصحافیوں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچنے کے لیے مزاحمت جاری رہی صحافیوں اور پولیس کی کھینچا تانی کے دوران سرینگر مظفرآباد روڈ چناری کے مقام پر کئی گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک رہی اور صحافیوں نے شاہراہ سرینگر پر دھرنا دیے رکھا سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں پاکستان سے آنے والے صحافیوں نے اپنا خون نکال کر سفید کپڑوں پر کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرہ تحریر کیا ۔
تازہ ترین