• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاری خواتین کے حقوق کا تحفظ ،ویمن ایگرکلچرل ورکس ایکٹ منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے زرعی شعبے میں کام کرنے والی ہاری خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لئےسندھ ویمن ایگرکلچرل ورکس ایکٹ کی منظوری دے دی یہ بل ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میں بھیج دیا جائے گا۔ ہفتہ کو منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اس کو ایک تاریخی قانون قرار دیا۔ لیبر ڈپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ کو اس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بل کا مقصد خواتین ہاریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ فصلوں کی کاشت ، مویشیوں کو پالنا، پولٹری ، ماہی گیری وغیرہ کو زرعی کام سمجھا جائے گا۔
تازہ ترین