• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے دوران صفائی اور سیکیورٹی یقینی بنائے جائے،علامہ باقر زیدی

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں محرم الحرام سے قبل سندھ بھر میں ہونے والی مجالس و جلوس عزائ اور کراچی میں جاری صفائی بحران کے حوالے اور ان مسائل کے حل کیلئے گفتگو کی گئی علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سندھ کے مختلف اضلاع میں مجالس و جلوس عزاء کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات کو ختم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے،انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مکھی مچھروں کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اسپرے کروائے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے ذریعے صوبائی انتظامیہ اور لاء ا نفورسمنٹ کے اداروں کے ساتھ مل کر محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء میں کسی بھی قسم کی مشکلات اور اس کے حل کیلئے خدمات انجام دے گی۔

تازہ ترین