• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا مسئلہ بات چیت یا مذاکرات سے حل نہیں ہوگا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے ریاستی جبر و تشدد کے خلاف اور مظلوم کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار یکم ستمبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے تاریخی ’’آزادی کشمیر مارچ‘‘کے سلسلے میں جامعہ دار الخیر گلستان جوہر کے شیخ الحدیث مولانا اسفند یار خان، جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس مفتی محمد نعیم، جامعہ الصفہ کے مہتمم مولانا مفتی محمد زبیر، دارالعلوم الندوہ کے مہتمم مفتی معتز بااللہ سے ان کے مدارس و جامعات میں ملاقاتیں کیں،اس موقع پر علماء کرام نے ’’آزادی کشمیر مارچ‘‘کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے، کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ کشمیری عوام اکیلے نہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر کا مسئلہ بات چیت یا مذاکرات سے حل نہیں ہوگا، تمام اسلامی ممالک مسئلہ کشمیر پر متحد جائیں۔

تازہ ترین