• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحان قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، ایس ایچ او طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے 14 سالہ ریحان قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او فیروز آباد اور ایس آئی او کو 27 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر کیس کا پولیس ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی، نامزد ملزمان شکیب، عمیر احمد خان سمیت دیگر کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق دائردرخواست کی سماعت پر پولیس نے گرفتار ملزمان زبیر، دانیال، شارق، انس اور مسعود کو عدالت میں پیش کیا، مدعی کے وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان کیخلاف 302 کی دفعات شامل کی جائیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تفتیشی حیات اللہ درس کو دے دی گئی ہے، عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، اور تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپکو کیس کی تفتیش کب دی گئی ہے، تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ مجھے رات 12 بجے تفتیش دی گئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپکو تفتیش 12بجکر 10 منٹ پر دی گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2 گھنٹے اور 10 منٹ میں بہت کچھ ہوجاتا ہے یہ قتل کا کیس ہے، پولیس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، عدالت نے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین