• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین کے وفد کی عبدالرزاق دائود سے ملاقات

کراچی (پ ر ) پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے ) کے چیئرمین افضل علوی ، صدر سرور نیازی اور فنانس سیکریٹری ملک وقاص نے وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ تجارت ، عبدالرزاق دائود سے ملازمین کی تنخواہوں اور پاکستان اسٹیل کی بحالی کے حوالے سے پی آئی ڈی سی ہائوس میں اہم ملاقات کی،عبدالرزاق دائودنے اپنی جانب سے تنخواہوں کی جلد از جلد ادائیگی اور پاکستان اسٹیل ملز کی جلد از جلد بحالی کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو یقینی بنانے کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی، وفد نے ملاقات میں ریٹائر ملازمین کے معاملات پر بھی بات چیت کی ۔
تازہ ترین