• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کی زیادہ وصولی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مشیر ایکسائز

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ایکسائز کا محکمہ ٹیکس نظام میں کلیدی کردار اداکرے گا یہ صوبے کا منا فع بخش محکمہ ہے، اربوں روپے سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو فراہم کررہا ہے، ساوُتھ زون کے ڈی جی محمد زمان کی زیرسرپرستی محکمہ بہترین کارکردگی پیش کررہاہے، اس کے ساتھ محکمہ منشیات کے خلاف بھر پور کاروائی کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل آفس حب کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ساوتھ زوُن محمد زمان ،ڈائریکٹر ضیا ء کاکڑ ودیگر موجودتھے۔ ٹیکس کی مدد میں حکومت کو سالانہ اربوں روپے فراہم کررہے ہیں ۔ٹیکس کانظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ٹیکس کی و صولی زیادہ ہوسکے جس کیلئے محکمہ نے سروے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز حب کے ڈی جی کی سربراہی میں کاروائی کی گئی جس میں بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد کی گئی بہترین کا رکردگی پر اہلکاروں کی حو صلہ افزائی کیلئے انہیں ایوارڈ دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے اور نوجوان نسل کومنشیات کے ناسور سے چھٹکارا دلانے کیلئے محکمہ ایکسائز کے اہلکا ر کو شاں ہیں اُنکی صلاحیت بڑ ھانے کیلئے اسلحہ اور گاڑیوں کی کمی دور کی جائیگی۔ تمام دفاتر میں کمپیوٹر فرنیچر وردیاں فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین