• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید نواب امان اللہ زہری نےمشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا ‘بی این پی

کوئٹہ ( پ ر )بی این پی کی مرکزی کمیٹی کےرکن غلام نبی مری نے بی این پی کے بانی رہنماء نواب امان اللہ خان زہری ان کے کمسن پوتے میر مردان زہری ساتھیوں نثار احمد زہری اور سکندر مگسی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعے کو بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں قومی جدوجہد کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس خاندان کی بلوچ قوم کے حقوق کے حصول ‘دھرتی ماں کے تحفظ ‘ننگ و ناموس کی سلامتی اور بلوچی قومی ریاست کی تشکیل کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار سیاسی نظریاتی اور فکری بنیادوں پر سچائی وابستگی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پھانسی کے پھندے کو گلے لگانا قیمتی جانوں کا نذرانہ اور جہد مسلسل میں غیر متزلزل کردار خندہ پیشانی سے ہر طرح کے ظلم و ستم اورجبر جوان مردی سے مقابلہ کرکے قربانیاں دینا ایک تاریخی حقیقت ہے ۔
تازہ ترین