• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر فضل جمالی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

کوئٹہ(پ ر)ادارہ تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کے بانی میر فضل محمد جمالی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے تعمیر نو پبلک سکو ل کوئٹہ میں ختم قرآن اور آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے تمام طلباء اور اساتذ ہ نے حصہ لیا۔ پر نسپل محمد آصف نے میر فضل محمد جمالی کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ ادارے کے پر نسپل اساتذہ اور اطلباء نے ایک قرارداد میںادارہ تعمیر نو کے موجودہ چیئرمین اور فضل محمد جمالی مرحوم کے قریبی عزیز عبدالخالق جمالی اور اُن کے صاحب زادے ڈاکٹر جمال الدین جمالی اور دیگر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔
تازہ ترین