• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع دلیرانہ اقدام ہے،صفدرباغی

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات صفدرخان باغی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی بہترین حکمت عملی اورحکمرانوں کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے والی قابض بھارتی افواج اورمودی سرکارپر لرزہ طاری ہوچکاہے اورانہیں راہ فرارکئے لئے دنیاکے سامنے اپنامکروہ چہرہ چھپانامشکل ہوگیاہے ۔ دیرینہ دوست چین کے بعد ایران کی جانب سے بھی کشمیرکے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی تائیداورپاک فوج کے بہادرسپاہ سالارجنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد بھارت نے بھی اپنے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتاہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں صفدرخان باغی نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع موجودہ دور میں ایک دلیرانہ اقدام ہے اوروقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بوکھلاہٹ کی شکاربھارتی افواج نےاپنی ناکامیوں اورنہتے کشمیریوں پرمظالم کو چھپانے کے لئے کرفیولگارکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف لاواپک رہاہے جس کے پھٹنے سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئےلڑنے کو تیارہے۔
تازہ ترین