• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائف کرائمز کے تدارک کیلئے پائلٹ پریوینشن پروگرام پر غور

لندن(پی اے) نائف کرائمزپر قابو پانے کیلئے ہوم سیکرٹری سے ایک پائلٹ پریوینشن پروگرام شروع کرنے متعلق کہا جائے گا۔ جس کے تحت پہلے پولیس کے رویہ کے بارے میں والدین کو آگاہ کرے گی۔ ناکامی کی صورت میں نصیحت و صحت کے ماہرین کے پاس بھیجا جائے گا۔ ایسوسی ایشن آیوبس پولیس اینڈ کرائم کمشنرز کی نئی چیئرپرسن کیٹی بورن پریٹی ہاٹل سے ملاقات میں اس موضوع پر گفتگو کریں گی۔ کیٹی بورن بتایا کہ ہوم سیکرٹری کو دعوت دوں گی کہ اس پرپریزینٹیشن دی جائے، میں نے پولیسنگ منسٹر سے بھی اس مسئلے پر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے پر بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 891ہزار پونڈ کی لاگت سے سسیکس میں یوتھ انٹروینشن پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس کے تحت پولیس صحت کے پروفیشنلز، این پی اوز، اور یوتھ افینڈنگ ٹیموں کے ساتھ کام کررہی ہے۔ بچوں کو اینٹی سوشل رویوں سے دور رہنے ، تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے اور مشاغل و دلچسپیوں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اپریل سے لیکر آج تک تقریباً 10سے 17 سال کی عمر کے 3سو بچوں کو شامل کیا گیا۔ یہ پانچ مراحل کا پروگرام ہے جس میں پولیس والدین کو بچے کے رویئے سے متعلق خط لکھتی ہے۔ اگر یہ وجہ کام نہ کرے تو انہیں ایک یوتھ اسکیم اور ذہنی صحت کی تجربہ کارنرس کے پاس بھیجا جاتا ہے اور آخر میں پولیس کے ساتھ رویئے سے متعلق معاہدہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔
تازہ ترین