• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ غیر قانونی تجارتی اقدامات سے باز رہے، بیجنگ

بیجنگ (جنگ نیوز )چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر قانونی تجارتی اقدامات سے باز رہے بصورت دیگر نتائج کیلئے تیار ہوجائے ۔چین کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 550 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر مزید 5 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ یکطرفہ اقدام دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے باہمی احترام اور عالمی تجارتی عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔چینی حکام نے امریکہ کو یہ بھی تنبیہ کی ہے کہ وہ چین کے عوام کے عزم و حوصلے سے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

تازہ ترین