• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 بچیوں ،خواتین سے زیادتی کیس ایف آئی اے کا از سر نو تفتیش کا فیصلہ

راولپنڈی (جنگ نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم تھانہ کی تفتیشی ٹیم نے مبینہ طور پر 45 خواتین، طالبات اور کم عمر بچیوں سے بداخلاقی اور ان کی وڈیوز بنانے والے ملزم جوڑے کے خلاف کیس کی سائبر کرائم انداز میں از سر نو تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اب تک تھانہ سٹی پولیس نے اس اہم ترین مقدمہ کی فائل ایف آئی اے سائبر ونگ کو منتقل نہیں کی۔سائبر ونگ کا موقف ہے کہ یہ مکمل طور پر سائبر کرائم کیس ہے، تھانہ سٹی پولیس کو پہلے روز ہی یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر ونگ کو منتقل کرنا چاہئے تھا، پنجاب پولیس نے از خود تفتیش کر کے کیس کی تفتیش کو طوالت دی ہے جب بھی یہ کیس سائبر ونگ میں آیا، پنجاب پولیس کی تفتیش ختم کر کے از سر نو کی جائے گی۔دوسری جانب ملزم قاسم جہانگیر کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کئے جانے کا امکان ہے اور ایف آئی اے کی تفتیش میں نئے انکشافات بھی متوقع ہیں۔
تازہ ترین